Saturday, July 4, 2020

اس دور میں تعلیم انسان کے لیے زندگی کی مانند ہے۔

  • البیان فاونڈیشن بلتستان
  • سلام علیکم ورحمۃ اللہِ وبرکاتہ
  • اس دور میں تعلیم انسان کے لیے زندگی کی مانند ہے۔ اگر کوئی شخص تعلیم سے دور ہو تو اس کو اس دور  میں ایک وقت کی روٹی ملنا مشکل ہے۔
  • انسان علم حاصل کرنے کے بعد اس کو یہ شعور آنا چاہیے  جو کچھ اس نے حاصل کیا ہے اسے  دوسروں تک بھی پہنچائیں خصوصا اُن غریبوں تک جن کو علم حاصل کرنے کے لیے کوئی موقع میسر نہیں۔ اپنے علاقوں میں تعلیمی مراکز نہیں ہوتے ہیں اور دوسرے علاقوں میں جاکر علم حاصل کرنے کے لیے ان کے پاس اتنی دولت بھی نہیں ایسے غریبوں کی تعلیم کے لیے کوئی بندو بست کرنا اِس سے بہتر کارِ خیر دنیا میں نہیں ہوگا۔
  • پاکستان کے شمال میں پہاڑوں( K2کے ٹو) کے درمیان میں واقع بلتستان کے ضلع شگر باشہ  کے عوام غربت کے لکیر سے نیچے زندگی کررہے ہیں ان کے پاس تجارت کرنے کے لیے کویئ مواقع میسر نہیں کیونکہ سال کا چھے ماہ برف سے ڈھکی رہتی ہے جس کی وجہ سے شہروں سے ملانے والے راستہ برف کے تودہ گرنے سے بند رہتاہے اورروڈ  انتہائی تنگ و خطرناک ہونے کی وجہ سے بند رہتے ہیں اور ملازمت کےلیے وہاں کوئی کمپنی یا سرکاری ادارہ نہیں ہے جس میں لوگ جاکر کام کرسکیں اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے زراعت کرنے کے لیے  زمین بھی نہیں ہے  ۔ان تمام مشکلات کی وجہ سے غربت بہت زیادہ ہے ۔ اور حکومت پاکستان کی طرف سے کوئی خاص توجہ بھی نہیں ہے ۔بچوں کےلیے کوئی سرکاری سکول نہیں ہے اور دوسرے علاقوں میں جاکر تعلیم حاصل کرنے لیے لوگوں کے پاس کوئی آمدنی بھی نہیں ہے کہ وہ جیپ  خرچ کرکے بچوں کی تعلیمی اخراجات برداشت کرسکیں ۔
  •  یہ علاقہ اس جدید دور میں تعلیم و صحت کے سہولیات سے محروم  اعلیٰ تعلیم تو دور کی بات ابتدائی تعلیم کے لیے کوئی پرائمری سکول نہیں تھا ان مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ایک ادارہ ''البیان فاونڈیشن بلتستان''تشکیل دیا  تاکہ ان  بچوں و بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آرستہ کرسکے ۔ ایک مومن کی مدد سے یہ ادارہ چل رہاتھا اس ادارے کے زیر نگرانی میں
  •  ایک مڈل سکول
  • تین پرائمری سکول
  •  19Preschools and Early Childhood Education center
  • چل رہے تھے اس بیماری (وبا) کی وجہ سے ادارے کی آمدنی ٪99بند  ہوئی ہے ادارہ کے لیے خطرہ کی گنٹی بج رہی ہے   اگر یہ ادارہ بند ہوا تو یہ غریب بچے جہالت و اندھیری میں گر جائیں گے اس لیے آپ تمام مخیر حضرات سے گزارش کرتے ہیں کہ اس ادارے کےساتھ تعاون کریں تاکہ ان غریب  غریب بچوں و بچیوں کےلیےباب علم بند نہ ہوجائے۔ 
  • یہ علاقہ صحت کے حوالے سے پریشان کُن ہے کوئی بھی صحت کے مراکز نہیں ہے  اگر کسی کو کوئی معمولی سا بخار آجائے تو دینے کے لیے کوئی ڈسپنسر ی نہیں ہے ۔ لیکن پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے حادثات روز کا معمول ہے ۔کسی کو پہاڑ سے پتھر گرنے سے  زخمی کردیتے ہیں۔کسی کو پہاڑ سے پاوں پھسل کر ذخمی ہوتے ہیں ۔ لیکن ان کو  کوئی مرھم پٹی کی سہولت نہیں ہے۔
  • علاقہ  میں پانچ سال سے مسلسل ہر سال آتشگی ہورہی ہے سینکڑوں جانیں جلس کر خاک ہورہے ہیں لیکن ہمارے پاس نہ اس آگ کو بجھانے کے لیے  کوئی فائربرگیڈ گاڑی ہے نہ ان بے گھر افراد کودینے کے گھر و خیمہ )عارضی گھر )ہے اور نہ ان کو کھانےپینے کے لیے کوئی چیز ہمارے پاس میسر ہوتے ہیں۔
  • ہم ان مشکات کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں آپ تمام مخیرحضرات سے عرض کرتے ہیں کہ البیان فاونڈیشن کےساتھ تعاون کریں ان شاءاللہ آپ کے تعاون سے  ان غریبوں کے مشکل آسان ہونگے  اور بہتر زندگی گزارنے کے مواقع فراہم ہو نگے ۔
  • ادارے کےساتھ تعاون مختلف طریقوں سے کیا جاسکتاہے۔ 
  • 1۔ ماہانہ چندہ دیکر
  •  2۔ زکواۃ ادارہ کو دیں
  •  3۔ ماہ رمضان المبارک کا فطرہ ادارہ کو دیں۔
  •  4۔ خمس ادارہ کو دیں( مال وجوہات کےلیے مراجع عظام کے اجازت نامہ موجود ہیں)
  •    5۔ اپنے عزیزوں کے ایصال ثواب و بلندی درجات کےلیے سکول تاسیس کریں۔ 

No comments:

Post a Comment

ادارہ البیان فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد

ادارہ البیان فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد بیشک دین کا احیاء اور اس کی نشرو اشاعت شریعت اسلامی کے ان اولین مقاصد اور عظیم اہداف میں سے ہے جس ک...